عاطف خان | 4 نومبر
نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر کے انتخاب کے آخری دن پر ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچی، جب کہ اہم امیدواروں **مامدانی، کومو** اور **سلیوا** نے آخری لمحات تک اپنی مہم جاری رکھی۔
ڈیموکریٹک امیدوار **اینڈریو کومو** نے ووٹر ٹرن آؤٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ، “ووٹروں کی بڑی تعداد میں شرکت ایک اچھا اشارہ ہے۔ جب تک نتائج سامنے نہیں آتے، مقابلہ ختم نہیں ہوتا۔”
کومو نے اپنی فیملی کے ہمراہ مین ہیٹن میں ووٹ ڈالا اور کہا:”مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ ہوا کا رخ ہماری طرف ہے۔ اگر آپ پولز دیکھیں تو سب ہمارے حق میں جا رہے ہیں۔ میں روزانہ عوام کے درمیان ہوں، ان کے جذبے سے یہ بات واضح ہے۔”
دوسری جانب **سلیوا** نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپر ویسٹ سائیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
> “میں روزانہ پانچوں اضلاع اور 350 محلوں کا دورہ کر رہا ہوں، اور خوشی ہے کہ لوگ اب جاگ اٹھے ہیں۔ وہ سمجھ رہے ہیں کہ ووٹ دینا ان کا حق ہے اور انہیں اسے استعمال کرنا چاہیے۔”
دریں اثنا کویینز کے علاقے ریگو پارک میں ووٹرز نے بھی اپنے شہری فریضے کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
