ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (Red Sea International Film Festival – RSFF) کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پویلین کا شاندار آغاز ہونے جا رہا ہے، جسے ملک کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے اہم اعلانات اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس تقریب کا انعقاد 29 نومبر 2025 رات 8:00 بجےکاسا دی اورا ہوٹل (Casa di Ora Hotel) میں منعقد ہوگی
اس باوقار تقریب میں شرکاء کو ہائی ٹی (High Tea) کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نیٹ ورکنگ کا ایک قیمتی موقع بھی ملے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ لانچ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے بڑے اعلانات کا پلیٹ فارم بنے گا، جس سے عالمی سطح پر پاکستانی سینما کو ایک نئی شناخت اور مواقع ملیں گے۔
