ورلڈ کپ میں 12 گروپس ہوں گے، جن میں سے ہر ایک میں چاروں پوٹس سے ایک ایک ٹیم شامل ہوگی۔
ورلڈ کپ میں 12 گروپس ہوں گے جن میں سے ہر ایک میں چاروں پوٹس سے ایک ایک ٹیم شامل ہوگی۔
فیفا پوٹ ون کی ٹیموں کی قرعہ اندازی سے شروع کرے گا۔
شریک میزبان ممالک میکسیکو (A1)، کینیڈا (B1) اور امریکہ (D1) کے لیے جھنڈوں والی رنگین گیندیں استعمال کی جائیں گی۔ ان کے گروپ پوزیشنز پہلے سے طے شدہ ہیں تاکہ وہ اپنے تمام میچز اپنے ملک میں کھیلیں۔
قرعہ اندازی کا کمپیوٹر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسپین، ارجنٹائن، فرانس اور انگلینڈ بریکٹ کے درست حصے میں موجود گروپس میں رکھے جائیں۔
کسی بھی گروپ میں ایک ہی کونفیڈریشن (علاقائی فیڈریشن) کی ایک سے زیادہ ٹیمیں نہیں ہو سکتیں۔ مثال کے طور پر، جب کولمبیا پوٹ ٹو سے نکلے گا، تو وہ ارجنٹائن یا برازیل والے گروپ میں نہیں جا سکے گا۔
چونکہ 12 گروپس میں 16 یورپی ٹیمیں شامل کی جانی ہیں، اس لیے چار گروپس میں دو یورپی ممالک شامل ہوں گے۔
طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے، ممالک کو گروپ میں ان کی مخصوص پوزیشن میں نہیں ڈالا جائے گا۔ سیڈڈ ممالک پوزیشن ون میں جائیں گے، اور ایک پہلے سے طے شدہ رینڈم گرڈ طے کرے گا کہ دیگر تمام ممالک فکسچر بنانے کے لیے گروپ میں کس طرح شامل ہوں گے۔
اگرچہ قرعہ اندازی کے وقت میچوں کی تاریخ اور ترتیب معلوم ہو جائے گی، لیکن مقامات اور کِک آف کے اوقات کی تصدیق ہفتہ، 6 دسمبر تک نہیں کی جائے گی۔
