ویب ڈیسک : چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےارشد ندیم کو سعودی عرب میں اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔
چیئرمین پی سی بی ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور فیملی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے آج پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ارشد ندیم کی جیت کھیل و امن سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہے۔
ارشد ندیم نے پاکستانی پرچم کو سربلند کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔ ہر پاکستانی خوش ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت سپوت پر ناز ہے۔ارشد ندیم نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
