ویب ڈیسک :ایبرچی ایزے نے اپنی سینئر کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی، جس کی بدولت آرسنل نے اپنے دیرینہ حریف ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کو عبرتناک شکست دی اور پریمیئر لیگ میں چھ پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی۔
وٹنہم کے باس تھامس فرینک نے ایمریٹس اسٹیڈیم میں دفاع مضبوط رکھنے کے لیے پانچ رکنی دفاعی لائن منتخب کی، مگر ان کی ٹیم آرسنل کے حملوں کو روک نہ سکی۔
آرسنل کی طرف سے پہلا گول 36ویں منٹ میں لیونارڈو ٹروسارڈ نے کیا۔
وقفے سے قبل، ایزے نے دو کھلاڑیوں کو چکمہ دے کر زبردست گول کیا اور میزبان ٹیم کی سبقت کو دگنا کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایزے کو گرمیوں میں ٹوٹنہم خریدنے والا تھا، لیکن آرسنل نے آخری لمحے میں ان کو سائن کر لیا۔
وقفے کے بعد فرینک نے دفاعی حکمت عملی کو ترک کرتے ہوئے حملہ آور کھلاڑی زاوی سیمنز کو میدان میں اتارا۔
تاہم، دوسرے ہاف کے صرف 23 سیکنڈ بعد، ایزے نے ایک اور گول کر کے آرسنل کی برتری کو مزید بڑھا دیا۔
ٹوٹنہم کی جانب سے رچارلیسن نے 40 گز کے فاصلے سے ایک گول واپس کیا، لیکن ایزے نے 76ویں منٹ میں ایک اور شاندار فنش کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور آرسنل کی جیت کو یقینی بنایا۔
آرسنل نے چیلسیا پر چھ پوائنٹس کی سبقت حاصل کر لی ہے، جو اس سیزن میں کسی بھی مرحلے پر ان کی سب سے بڑی برتری ہے۔
گنرز 2004 کے بعد پہلی بار ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہیں۔
