ویب ڈیسک : ہفتہ کی شب ٹوٹنہم ہاٹسپر اسٹیڈیم میں کرس یوبینک جونیئر اور کونر بین دوبارہ آمنے سامنے ہوں گے۔
باکسنگ کے روایتی حریف کرس یوبینک جونیئر اور کونر بین ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار ہیں۔ سات ماہ قبل اسی مقام پر ہونے والی شکست کے بعد کونر بین اب 15 نومبر، ہفتہ کے روز ٹوٹنہم ہاٹسپر اسٹیڈیم میں بدلہ لینے کے عزم کے ساتھ رنگ میں اترے گا۔
اپریل میں ہونے والی پہلی فائٹ میں یوبینک جونیئر نے اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بین کو متفقہ فیصلے (Unanimous Decision) سے شکست دی۔یہ منظر 1990 کی یاد دلاتا ہے جب کرس یوبینک سینئر نے نائیجل بین کو ہرایا تھا۔
تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ نائیجل بین نے ری میچ میں مقابلہ ڈرا کر کے کسی حد تک بدلہ لیا تھا۔ کونر بین اب اپنے والد سے ایک قدم آگے بڑھ کر واضح فتح حاصل کرنے کی امید کر رہا ہے۔
یوبینک جونیئر IBO مڈل ویٹ ٹائٹل جیت چکے ہیںاور اکثر ماہرین انہیں اس فائٹ کا فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
دونوں فائٹرز کا انداز اور رفتار تقریباً برابر ہے، جیسا کہ پہلی فائٹ کی باریک راؤنڈ اسکورنگ سے ظاہر ہوا۔ اس لیے توقع کی جا رہی ہے۔مشہور بیٹنگ پلیٹ فارم پَیڈی پاور نے فائٹ کے پہلے راؤنڈ سے آگے جانے کے لیے 50/1 کے بڑھائے گئے اوڈز پیش کیے ہیں، جنہیں ماہرین دلچسپ اور قابلِ غور قرار دے رہے ہیں۔
