نیویارک کی عمارتیں جامنی رنگ میں ڈھل جائیں گی۔۔لیکن کیوں؟

ور ریاست بھر میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں میں کمی اور ترکِ تمباکو کی کوششوں میں نیویارک کی قیادت کو اجاگر کرتا ہے

Editor News

ویب ڈیسک |شمائلہ

نیویارک : نیویارک اسٹیٹ کے اہم مقامات کو جمعہ، 21 نومبر کو جامنی رنگ میں روشن کیا جائے گا تاکہ نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے انسدادِ تمباکو پروگرام کی 25ویں سالگرہ منائی جاسکے۔ یہ موقع گریٹ امریکن سموک آؤٹ کے بعد منایا جا رہا ہے اور ریاست بھر میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں میں کمی اور ترکِ تمباکو کی کوششوں میں نیویارک کی قیادت کو اجاگر کرتا ہے۔

اسٹیٹ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر جیمز مکڈونل نے کہا:”نیویارک تمباکو نوشی کم کرنے اور شہریوں کی ترکِ تمباکو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے میں قومی رہنما ہے۔ ہم 25 سال کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں لیکن ہمارا مشن جاری ہے کہ ہر شخص صحت مند اور بغیر دھوئیں کے زندگی گزار سکے۔”یہ پروگرام 2000 میں پبلک ہیلتھ لا کے تحت قائم ہوا تھا، اور تب سے یہ ایک جامع اور مؤثر عوامی صحت نظام کے ذریعے تمباکو نوشی کی روک تھام، سیکنڈ ہینڈ اسموک سے بچاؤ اور ترکِ تمباکو کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اہم کامیابیوں میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تمباکو کنٹرول پروگرام نہ صرف صحت کے نتائج بہتر بنا رہا ہے بلکہ ریاست کو مالی فائدہ بھی پہنچا رہا ہے۔ہر 1 ڈالر کے بدلے جو ریاست تمباکو کنٹرول پر خرچ کرتی ہے، تقریباً 15 ڈالر صحت کے اخراجات میں بچت ہوتی ہے۔

اگرچہ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات میں نمایاں کمی آئی ہے، مگر تمباکو آج بھی نیویارک اور ملک بھر کی سب سے بڑی عوامی صحت کے خطرات میں شامل ہے۔ نوجوانوں میں سیگریٹ نوشی تقریباً ختم ہوچکی ہے، لیکن نیویارک میں ہر چھ میں سے ایک ہائی اسکول طالب علم اب بھی کسی نہ کسی قسم کی تمباکو یا نکوٹین مصنوعات استعمال کرتا ہے جن میں ای سگریٹس، نکوٹین پاؤچز اور نوجوانوں کو متوجہ کرنے والی دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

یہ چیزیں انتہائی نشہ آور ہیں اور اکثر کم عمری میں ہی استعمال ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔

ڈیپارٹمنٹ پورے نیویارک میں تمباکو نوشی کی روک تھام اورترکِ تمباکو میں مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان اقدامات میں تعلیمی مہمات، علاج و مشاورت کی سہولت، کمیونٹی پروگرامز اور ریاستی سطح کی کارروائیاں شامل ہیں۔Advancing Tobacco-Free Communities پروگرام مقامی سطح پر تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے، جبکہ Health Systems for Tobacco-Free New York پروگرام صحت کے اداروں کو مریضوں میں تمباکو نوشی کے مسئلے سے نمٹنے کے طریقے فراہم کرتا ہے۔

نیویارک اسٹیٹ کوئٹ لائن ترکِ تمباکو میں مدد کا بنیادی ذریعہ ہے، جو مفت مشاورت، نکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی، اور فون، میسج یا چیٹ کے ذریعے سپورٹ فراہم کرتی ہے۔ کوئٹ لائن نے حال ہی میں نوجوانوں کی ویپنگ چھوڑنے میں مدد کے لیے “DropTheVape” نامی نیا ٹیکسٹ پروگرام بھی شروع کیا ہے۔نیویارک کی 25 سالہ کامیابیاں ثابت کرتی ہیں کہ جامع اور مسلسل تمباکو کنٹرول مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ جیسے جیسے نئی نکوٹین مصنوعات سامنے آتی ہیں اور تمباکو کمپنیاں اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتی ہیں، ریاست کا عزم ہے کہ وہ تمام شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *