7 روپے والی دوا مارکیٹ میں 70 روپے میں بیچی جا رہی ہے: مصطفیٰ کمال

قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا عوام کو فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے: وفاقی وزیر صحت

boss

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے دواؤں کی قیمتیں عوام اور انڈسٹری کے فائدے کیلئے ڈی ریگولیٹ کی گئی تھیں لیکن اس کا اثر الٹا نظر آ رہا ہے ۔

وی او این  کے نمائندہ خصوصی ٹکا خان ثانی سے  خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دواؤں کی قیمتیں عوام اور انڈسٹری کے فائدے کیلئے ڈی ریگولیٹ کی گئی تھیں، قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا عوام کو فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے، مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ڈی ریگولیشن کے بعد دواؤں کی قیمتیں بہت اوپر چلی گئی ہیں،7 روپے والی دوا مارکیٹ میں 70 روپے میں بیچی جا رہی ہے،سروے ہو رہا ہے،کارٹل بنانے والوں کے ساتھ کیا ہوگا ؟رپورٹ آنے پر پتہ چلے گا۔ 

TAGGED:
Share This Article