رائزنگ اسٹار ایشیا کپ 2025: پاکستان شاہینز فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے

Editor News

ویب ڈیسک: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ 2025: پاکستان شاہینز سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے کو پانچ رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ (قطر) میں جمعے کو کھیلے گئے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے نکھرے اعصاب اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا اے کو پانچ رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان شاہینز کا فائنل میں مقابلہ اتوار کو بنگلادیش اے سے ہوگا۔

154 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 148 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن بیٹر ملن رتھ نائیکا کی 40 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جبکہ لاسیتھ کروسپولے نے 27 اور ویشین ہلمباگے نے 29 رنز بنائے۔

آخری اوور میں سری لنکا کو 15 رنز درکار تھے۔ عبید شاہ نے ابتدائی دو گیندیں وائیڈ کیں، اور اگلی گیند پر رتھ نائیکا نے بیک فٹ پر جا کر چوکا لگا کر ایک ہی گیند پر تین رنز حاصل کیے۔ تاہم عبید شاہ نے حتمی لمحات میں بہترین کم بیک کرتے ہوئے رتھ نائیکا کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پاکستان کی جیت یقینی بنا دی۔

آخری گیند پر سری لنکا کو چھ رنز درکار تھے، مگر بیٹر گیند کھیل نہ سکے اور پاکستان شاہینز فائنل میں پہنچ گئے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ سری لنکا کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جب کہ ایک بیٹر صفر پر آؤٹ ہوا۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ غازی غوری 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ معاذ صداقت نے 23 اور احمد دانیال نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *