بگ بیش لیگ : پاکستانی بیٹر بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام

بابر اعظم کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے بولر لیوک ووڈ کی گیند پر میتھیو شارٹ نے کیچ آؤٹ کیا

Editor News

سڈنی(ویب ڈیسک): بگ بیش لیگ کے دوسرے مقابلے میں بھی پاکستانی بیٹر بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف صرف نو رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم کو ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے بولر لیوک ووڈ کی گیند پر میتھیو شارٹ نے کیچ آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بگ بیش لیگ کے اپنے پہلے میچ میں بھی بابر اعظم متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔

ڈیبیو میچ میں انہوں نے پرتھ اسکارچرز کے خلاف محض دو رنز بنائے تھے، جس میں سڈنی سکسرز کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ میچ بارش کے باعث گیارہ، گیارہ اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں اس وقت کئی پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی جانب سے ایکشن میں ہیں، جن میں بابر اعظم کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر نمایاں نام شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *