آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی مالی بحران کا شکار

2017 میں ان پر لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت اور آمدنی کو بہت زیادہ متاثر کیا تھا

Editor News

ویب ڈیسک : ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے الزامات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی طویل قانونی جنگ کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

ان کے مطابق، قانونی فیسوں پر خرچ ہونے والی جمع پونجی ختم ہو چکی ہے اور انہیں کام ملنا بھی بند ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ آمدنی کے ذرائع سے محروم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اسپیسی نے بتایا کہ اب وہ مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی ہوٹلوں میں تو کبھی عارضی ٹھکانوں پر قیام پر مجبور ہیں۔ ان کا بالٹی مور والا گھر بھی نیلامی میں فروخت ہو چکا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر وہ انتہائی غیر ستحکم زندگی گزار رہے ہیں اور جہاں کہیں بھی کام ملتا ہے، وہیں اپنا ٹھکانہ بنا لیتے ہیں۔

کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، وہ دوبارہ اپنے معمول کی زندگی اور اداکاری کے کیریئر کی طرف لوٹ آئیں گے۔ واضح رہے کہ 2017 میں ان پر لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت اور آمدنی کو بہت زیادہ متاثر کیا تھا، حالانکہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *