گینیز ورلڈ ریکارڈز ڈے :پاکستانی باپ، بیٹی نے مزید تین اعزاز اپنے نام کر لیے

جہاں ان کا ایک خصوصی پیغام اور کارکردگی کی ویڈیو جاری کی گئی جسے ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Editor News

ویب ڈیسک : پاکستان کے راشد نسیم اور ان کی بیٹی فاطمہ نسیم نے گینیز ورلڈ ریکارڈز ڈے کے موقع پر اپنے ریکارڈز کی فہرست میں مزید تین اعزازات شامل کر لیے ہیں۔

راشد نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے شخص ہیں، جبکہ ان کی بیٹی فاطمہ نسیم خواتین کے زمرے میں ملک کی قیادت کر رہی ہیں۔

فاطمہ نسیم نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جس میں انہوں نے دونوں ہاتھوں میں انڈے تھامے اور غبارے پھوڑے۔انہیں 30 سیکنڈ میں 70 غبارے پھوڑنے کا ہدف دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے کوئی انڈا توڑے بغیر 76 غبارے پھوڑ کر یہ ہدف عبور کیا۔

راشد نسیم نے اس دن دو ریکارڈ حاصل کیے:انہوں نے اپنی پنڈلی (shin) کا استعمال کرتے ہوئے 35 ماربل ٹائلز توڑنے کے ہدف کے مقابلے میں 42 ماربل ٹائلیں توڑ کر ایک ریکارڈ بنایا۔ان کا دوسرا ریکارڈ ڈوئل ننجاکو (dual nunchaku) کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں دو غبارے پھوڑنا تھا۔

راشد نسیم نے اس سے قبل اٹلی، جرمنی، سپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔وہ واحد پاکستانی ہیں جو حکومتی تعاون کے بغیر مسلسل بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر راشد اور فاطمہ نسیم کی کامیابیوں کو اپنے سرکاری صفحے پر بھی اجاگر کیا، جہاں ان کا ایک خصوصی پیغام اور کارکردگی کی ویڈیو جاری کی گئی جسے ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *