بنگلہ دیشی کمیونٹی رہنماؤں اور کیپٹن ذیغم عباس کی جانب سے ڈیٹیکٹو دیدار الاسلام کی یاد میں تقریب کا انعقاد
رپورٹ: عاطف خان
نیو یارک پولیس کے شہید افسر، ڈیٹیکٹو دیدار الاسلام کی یاد میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے رہنماؤں اور کیپٹن ذیغم عباس کی مشترکہ کاوش سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب 1اگست 2025 کو نیو یارک کے برانکس میں واقع 47 ویں پولیس اسٹیشن کے باہر منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کے اراکین، پولیس اہلکار اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
ڈیٹیکٹو دیدار الاسلام 28 جولائی 2025 کو مین ہیٹن میں اپنی ڈیوٹی کے دوران ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔ اس دوران انہوں نے عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی۔ بعد از مرگ انہیں ڈیٹیکٹو فرسٹ گریڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
کیپٹن ذیغم عباس نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: “ڈیٹیکٹو دیدار الاسلام کی قربانی نے پورے شہر کو محفوظ بنایا۔ ان کی خدمات اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”
کمیونٹی رہنماؤں نے بھی کہا کہ ڈیٹیکٹو دیدار الاسلام کی قربانی نہ صرف پولیس فورس کے لیے بلکہ پورے شہر کے لیے مثال ہے۔ تقریب میں شریک افراد نے شہید افسر کی یاد میں دعائیں کیں اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
یہ تقریب بنگلہ دیشی کمیونٹی کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ نیو یارک سٹی کی مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بھی ظاہر کرتی ہے