رپورٹ | عاطف خان
ہیوسٹن: اے میکس ایونٹس اور رافع علی کی جانب سے PCCL USA سیزن 1 کے لانچ ایونٹ اور پریس کانفرنس کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے معروف کرکٹ اسٹارز، لیجنڈ کھلاڑیوں اور ٹی وی/فلم/ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کو پاکستانی کمیونٹی نے بے حد سراہا۔
تقریب کے چیف گیسٹ، پریسنکٹ 3 کے منتخب عہدیدار کانسٹیبل علی شیخانی تھے، جنہوں نے ایونٹ کی کامیاب شروعات پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹس نہ صرف کمیونٹی کو یکجا کرتے ہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ کلچر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران سیزن 1 کی تفصیلات، ٹیموں کی تیاری اور ایونٹ کے شیڈول پر بریفنگ دی گئی، جبکہ شوبز شخصیات نے بھی کرکٹ لیگ کے آغاز پر خوشی اور حمایت کا اظہار کیا۔
ایونٹ کے منتظم راف علی نے کہا کہ PCCL USA کا مقصد پاکستانی ٹیلنٹ اور کرکٹ کے جوش کو امریکہ میں فروغ دینا ہے، اور سیزن 1 کو یادگار بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
کل دوپہر 12 بجے سے کنگز مین ارینا (موسیٰ اسٹیڈیم) میں کرکٹ میچز کا آغاز ہو گاعوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔
پاکستانی کمیونٹی نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں میچز دیکھنے کی تیاری کر لی ہے۔
