مسقط: پاکستان کے تجربہ کار اسنوکر کھلاڑی عسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ یہ کامیابیاں منگل کے روز ایکٹو عمان اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ ہب میں حاصل کی گئیں۔
کوارٹر فائنل میں سابق قومی چیمپئن اسجد اقبال نے بھارت کے پنجک اڈوانی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 سے شکست دی۔
آخری 32 کا راؤنڈ: اسجد نے اسی راؤنڈ میں ایک اور بھارتی کھلاڑی حسین خان کو 3-0 سے شکست دی (اسکور: 53(53)-44، 90-41، 93(84)-9)۔اسی راؤنڈ میں، پاکستان کے محمد حسنین کو مصر کے مینا عوض نے 3-1 سے ہرا دیا، جبکہ پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو 3-2 سے شکست دی۔
پری کوارٹر فائنل: عسجد نے مینا عوض کو 4-1 سے ہرایا۔ پہلا فریم ہارنے کے بعد اسجد نے واپسی کی اور 104 کے کلئیرنس بریک کے ساتھ میچ مکمل کیا۔پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف کو فرانس کے نکولس مورٹروکس کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسجد اقبال سیمی فائنل میں فرانس کے نکولس مورٹروکس کا سامنا کریں گے۔اسجد کا مقصد گزشتہ ایڈیشن میں جیتے گئے کانسی کے تمغے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اس باوقار ٹورنامنٹ میں پاکستان کی امیدوں کو برقرار رکھنا ہے۔
