پاکستان کےسابق کپتان سرفراز احمد پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کے انچارج کے طورپر کام کریں گے
سرفراز احمد دونوں ٹیموں کے کوچنگ پینل اور دوروں کے حوالے سے اپنا فیڈ بیک دیں گے۔
سرفراز احمد بطور کنسلٹنٹ پی سی بی کے ساتھ معاہدے میں ہیں، ذرائع کے مطابق وہ ٹیموں کے ہمراہ غیر ملکی دوروں پر بھی جا سکیں گے۔
ملک میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز کے دوران بھی وہ اسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی کے لیے کیا ہے اس کا مقصد ایمرجنگ اور جونیئر سطح پر مضبوط کمبینیشن تیار کرنا ہے
