لاہور:پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی حریف کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کرلیا
لاہور میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز محمد وسیم نے پورے بارہ راؤنڈز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے مقابلے کے دوران مسلسل برتری برقرار رکھی اور آخرکار اپنے حریف کو مات دے کر اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔
جیت کے بعد محمد وسیم نے اس کامیابی کو پاک فوج کے شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹائٹل پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ آج اپنے اختتام کو پہنچی، جس میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے شرکت کی۔
