فیفاصدرکادورہ پاکستان کااعلان:”پاکستان فٹ بال کاایک عظیم ملک ہے”

پاکستان فٹ بال کا ایک عظیم ملک ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسے ایشیا کی ٹاپ ٹیموں میں شامل کیا جائے۔

Editor News

ڈیوس (سوئٹزرلینڈ): ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ‘پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل’ سے گفتگو کرتے ہوئے فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان آنے کا وعدہ کر لیا ہے۔

جیانی انفینٹینو کا کہنا تھا، “میں بہت جلد پاکستان آؤں گا۔ میں نے وزیر اعظم سے اس کا وعدہ کیا ہے۔”

انہوں نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF) کی نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے نئے صدر شاندار کام کر رہے ہیں اور برسوں کے انتظامی بحران کے بعد اب استحکام نظر آ رہا ہے۔

فیفا صدر نے پرامید لہجے میں کہا کہ پاکستان فٹ بال کا ایک عظیم ملک ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اسے ایشیا کی ٹاپ ٹیموں میں شامل کیا جائے۔

پاکستان فٹ بال گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی تنازعات اور انتظامی مسائل کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہائی اور فیفا کی پابندیوں کا شکار رہا ہے۔ تاہم، نئی انتظامیہ کے قیام نے اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کیا ہے۔

اس دورے سےفیفا پاکستان میں فٹ بال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر توجہ دے گا۔ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئے پروگرامز اور تربیت کے مواقع پیدا ہوں گے۔جبکہ عالمی سطح پر پاکستانی فٹ بال کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *