قونصل جنرل پاکستان عامر احمد اتوزئی کی سوسائٹی آف فارن کونصلز کے اہم اجلاس میں شرکت

ممبران نے نیویارک میں مقیم متنوع کمیونٹیز اور تارکین وطن کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بحث کی۔

Editor News

نیویارک :نیویارک میں متعین پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے “سوسائٹی آف فارن کونصلز” (SOFC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں تنظیم کی حالیہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران مستقبل کے ایسے منصوبوں پر غور کیا گیا جن کا مقصد نیویارک میں موجود مختلف ممالک کے قونصلر نمائندوں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ممبران نے نیویارک میں مقیم متنوع کمیونٹیز اور تارکین وطن کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بحث کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوسائٹی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے نیویارک جیسے کثیر الثقافتی ماحول میں سفارتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اس طرح کے فورمز مختلف ممالک کے درمیان نہ صرف سفارتی بلکہ ثقافتی اور سماجی تعلقات کو بھی مستحکم کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *