رونالڈو کی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع

Editor News

رپورٹ |شمائلہ

فٹ بال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے.

رونالڈو کا وائٹ ہاؤس کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کا شاندار ریاستی دورے کے تمام پرتعیش انتظامات کے ساتھ خیرمقدم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں استقبالیہ تقریب اور باقاعدہ عشائیہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے آخری بار اگست 2014 میں امریکہ میں ایک میچ کھیلا تھا، جب وہ یورپی جائنٹ ریال میڈرڈ کی طرف سے اپنے سابق کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف سمر پری سیزن ٹور کے دوران مشی گن میں کھیل رہے تھے۔

رونالڈو، جو اس وقت سعودی پرو لیگ میں کھیل رہے ہیں، پرتگال کی جانب سے 143 بین الاقوامی گول کر چکے ہیں اور پانچ ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے مرد کھلاڑی ہیں.

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، انہوں نے رواں سال کے آغاز میں النصر کے ساتھ ایک بڑے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، کھیل کی تاریخ کے پہلے ارب پتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ ملاقات اسی دن متوقع ہے جب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ دن بھر کے مکمل پروگرام کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *