رپورٹ: 9جولائی
نیویارک (ویب ڈیسک):اقوامِ متحدہ (UN) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد (Ambassador Asim Iftikhar Ahmad) نے پاکستانی مشن میں اقوامِ متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک (ESCAP) کی ایگزیکٹو سیکرٹری محترمہ ارمیدا السجاہبانا (Ms. Armida Salsiah Alisjahbana) سے ایک انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔
پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے حامل متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران زیرِ بحث آنے والے اہم موضوعات درج ذیل ہیں:
اقوامِ متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کی اصلاحاتی تحریک (UN80 Reform عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے ڈھانچے میں اصلاحات پر بات چیت کی گئیؤ جبکہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول اور اس کے نفاذ کی رفتار پر غور کیا گیا۔
اسکاپ (ESCAP) کے 82 ویں سیشن کے نتائج: حال ہی میں منعقدہ سیشن میں طے پانے والے امور اور فیصلوں کے علاقائی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے پائیدار، ہمہ جہت اور جامع ترقی کے حصول کے لیے کثیر الجہتی عالمی تعاون (Multilateral Cooperation) کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایشیا پیسیفک خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اسکاپ (ESCAP) کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔





