نیویارک سٹی میں درجۂ حرارت شدید کم ہونےکےباعث کوڈ بلیو نافذ

اس دوران ٹیمیں شہر کے پانچوں بورو میں گشت کریں گی تاکہ ہر بے گھر فرد کو پناہ گاہ تک پہنچایا جا سکے۔

Editor News

نیویارک : نیویارک سٹی میں پیر کے روز رات کے وقت درجۂ حرارت شدید کم ہو کر ٹینز (انتہائی سرد سطح) تک گر گیا۔

درجۂ حرارت شدید کم ہونےکےباعث کوڈ بلیو نافذ کر دیا گیا۔

ایمرجنسی مینجمنٹ کے حکام کے مطابق، کوڈ بلیو اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب درجۂ حرارت شام 4 بجے سے اگلی صبح 8 بجے تک نقطۂ انجماد سے نیچے رہنے کی توقع ہو۔

اس دوران ٹیمیں شہر کے پانچوں بورو میں گشت کریں گی تاکہ ہر بے گھر فرد کو پناہ گاہ تک پہنچایا جا سکے۔

این وائی سی ایمرجنسی مینجمنٹ (NYCEM) کا کہنا ہے کہ کوڈ بلیو کے دوران کسی بھی شخص کو پناہ گاہ میں داخلے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

شہری اگر کسی ایسے شخص کو دیکھیں جو بے گھر محسوس ہو، تو وہ مدد کے لیے 311 پر کال کر سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ، شہر کے قوانین کے تحت جائیداد کے مالکان پر لازم ہے کہ اگر بیرونی درجۂ حرارت 40 ڈگری سے کم ہو تو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک عمارتوں کے اندر کم از کم درجۂ حرارت 55 ڈگری برقرار رکھیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *