امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبہ امریکی یونیورسٹیوں اور ملک کی معیشت دونوں کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ امریکی تعلیمی اداروں کے مالی استحکام کا اہم ذریعہ ہیں۔ اُن کے بغیر کئی جامعات بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، اور اگر غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی کی گئی تو ’’امریکی یونیورسٹیوں کا بڑا حصہ تباہ ہو جائے گا‘‘۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں چین سمیت مختلف ممالک کے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور اگر ان کی تعداد محدود کر دی گئی تو ناصرف تعلیمی اداروں بلکہ معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ میں چین سمیت مختلف ممالک کے طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور اگر ان کی تعداد کو محدود کیا گیا تو اس سے نہ صرف تعلیمی اداروں بلکہ مجموعی معیشت پر بھی منفی اثر پڑے گا
ان کے مطابق غیر ملکی طلبہ مقامی طلبہ کے مقابلے میں دوگنی فیس ادا کرتے ہیں، اسی لیے وہ امریکی یونیورسٹیوں کے مالی نظام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں
