اسکول بس حادثے کاشکار، بس میں متعددبچے سوارتھے

حادثے کی مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

Editor News

ویب ڈیسک|11 نومبر

ٹیکساس : بی ٹاؤن میں منگل کی صبح ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی۔

شیرف کے مطابق یہ حادثہ تھامسن روڈ کے 6000 بلاک میں ویسٹ سیڈر بایو کے قریب پیش آیا، جہاں اسکول بس کی ٹکر ایک دوسری گاڑی سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق بس میں ڈیئر پارک جونیئر ہائی اسکول کے تقریباً 31 طلبہ اور دو افراد موجود تھے۔

شیرف ایڈ گونزالیز نے بتایا کہ حادثے میں کسی کی جان کو خطرہ لاحق نہیں ہوا، تاہم ایک طالب علم کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کرنے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹیز حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں اور تمام طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *