واشنگٹن اسٹیٹ کے محکمہ صحت کے مطابق، ریاست کے ایک رہائشی کو برڈ فلو سےمتاثرافردکوداخل کیا گیا ہے، اور وہ وائرس کے ایک ایسے تناؤ (Strain) سے متاثر ہیں جو اس سے قبل انسانوں میں نہیں دیکھا گیا۔
یہ امریکہ میں نو ماہ کے بعد کسی انسان میں برڈ فلو کا پہلا رپورٹ شدہ کیس ہے۔ تاہم، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) کا کہنا ہے کہ عام عوام کے لیے وائرس کا خطرہ کم ہے۔
متاثرہ شخص گریس ہاربر کاؤنٹی کا ایک معمر رہائشی ہے جواس ماہ کے شروع سے H5N5 ایویئن انفلوئنزا کے ساتھ ہسپتال میں ہیں۔
وائرس کا تناؤ: H5N5 برڈ فلو، جو انسانوں میں پہلی بار رپورٹ ہوا ہے۔
انفیکشن کا ذریعہ ابھی تک واضح نہیں ہے، لیکن حکام کو شک ہے کہ ممکنہ طور پر گھر میں پالی گئی مرغیوں کے ذریعے ہوا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔
سی ڈی سی کے مطابق، جاری وباء سے امریکہ میں برڈ فلو کے 70 دیگر انسانی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسکی علامت میں زیادہ تر متاثرہ افراد میں معمولی علامات (جیسے سرخ آنکھیں اور بخار) پائی گئیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر رچرڈ ویببی کے مطابق، اگرچہ عام خطرہ کم ہے، لیکن وائرس میں اب بھی “عالمی وباء کی صلاحیت” (Pandemic Potential) موجود ہے۔
