لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

میئرزوہران ممدانی کا’ہڈن چارجز’اورسبسکرپشن ٹریپس کےخلاف تاریخی ایکشن؛’کلک ٹوکینسل’ قانون نافذ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارکرز کو کمپنیوں کی لوٹ مار اور دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے نیویارک سٹی انتظامیہ نے ملک کے سخت ترین کنزیومر پروٹیکشن قوانین متعارف کرا دیے ہیں۔

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی (Mayor Zohran Kwame Mamdani) اور ڈیپارٹمنٹ آف کنزیومر اینڈ ورکر پروٹیکشن (DCWP) کے کمشنر سیموئل اے اے لیوائن نے مشترکہ طور پر “جنک فیس” (Junk Fees/مخفی چارجز) اور “سبسکرپشن ٹریپس” (سبسکرپشن کے جال) کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

میئر زہران ممدانی کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈرز 9 اور 10 کے تحت، سٹی نے ایک مجوزہ قانون پیش کیا ہے جس کے تحت اب ہر کاروبار کے لیے اصل اور مکمل قیمت (All-in Pricing) پہلے ہی دکھانا لازمی ہوگا، جبکہ سبسکرپشنز کو منسوخ کرنے کے لیے ‘کلک ٹو کینسل’ (Click to Cancel) کا حتمی قانون بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس تاریخی فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے میئر زہران ممدانی کا کہنا تھا:”برسوں سے کمپنیوں نے اپنے بزنس ماڈل اس طرح بنائے ہیں کہ محنت کش طبقے کی جیب سے پیسے نکالے جا سکیں۔ چاہے وہ چیک آؤٹ کے وقت اچانک سامنے آنے والی ہڈن فیس ہو یا ایسی سبسکرپشنز جنہیں سائن اپ کرنا تو ایک کلک کا کام ہے لیکن کینسل کرنے کے لیے درجنوں مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اب یہ سب ختم ہو جائے گا۔ اگر آپ ایک کلک سے سبسکرپشن لے سکتے ہیں، تو ایک ہی کلک سے اسے کینسل کرنے کا حق بھی رکھتے ہیں۔”

اکنامک جسٹس کی ڈپٹی میئر جولی سو (Julie Su) اور اسٹیٹ سینیٹر کرسٹن گونزالیز نے بتایا کہ اوسطاً ایک امریکی خاندان ان پوشیدہ چارجز کی وجہ سے سالانہ 3,200 ڈالرز سے محروم ہو جاتا ہے۔ یہ نئے قوانین نیویارک کے شہریوں کے سالانہ 162.5 ملین ڈالرز تک بچائیں گے۔ سابق ایف ٹی سی (FTC) چیئر لینا خان اور کونسل ممبر ہاروے ایپسٹین نے بھی اس اقدام کو پورے ملک کے لیے ایک نئی اور شاندار مثال قرار دیا ہے۔

1. مجوزہ ‘جنک فیس’ قانون (Proposed Junk Fees Rule)
یہ قانون کاروباری اداروں کو پابند کرتا ہے کہ وہ کسی بھی چیز یا سروس کی تشہیر کے وقت ہی اس کی مکمل قیمت سامنے لائیں، جس میں تمام لازمی چارجز شامل ہوں۔

کمپنیاں اب چیک آؤٹ کے وقت اچانک “سروس چارجز” یا “پروسیسنگ فیس” کے نام پر اضافی پیسے نہیں مانگ سکیں گی۔ اگر ایسی کوئی فیس ہے، تو اسے اصل قیمت کا حصہ بنانا ہوگا اور وجہ بتانی ہوگی۔

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کاروبار پر ہر ایک خلاف ورزی پر 525 ڈالرز سے شروع ہونے والا سول جرمانہ عائد کیا جائے گا اور متاثرہ صارف کو پیسے بھی واپس کرنے ہوں گے۔

اس قانون پر عوامی رائے اور سماعت 7 اگست کو ہوگی۔

2. ‘کلک ٹو کینسل’ قانون (Click-To-Cancel Rule)
یہ حتمی قانون 1 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد نیویارک سٹی سبسکرپشنز کی منسوخی کو اتنا آسان بنانے والی ملک کی پہلی میونسپلٹی بن جائے گی۔

یہ قانون ہر قسم کی آٹو رینیول (خودکار تجدید) اور مسلسل چلنے والی سروسز پر لاگو ہوگا۔

کمپنیاں اب صارفین کو “فری ٹرائل” کے جال میں پھنسا کر چوری چھپے پیسے نہیں کاٹ سکیں گی اور نہ ہی کینسل کرنے کے عمل کو پیچیدہ بنا سکیں گی۔ منسوخی کا طریقہ کار اتنا ہی آسان اور سیدھا ہونا چاہیے جتنا سائن اپ کا تھا۔

خلاف ورزی کی صورت میں اس قانون کے تحت بھی کم از کم 525 ڈالرز فی خلاف ورزی جرمانہ ہوگا۔ شہری اس حوالے سے مزید تفصیلات nyc.gov/click-to-cancel پر دیکھ سکتے ہیں۔