گلوبل رفیوجی فورم پیش رفت جائزہ اجلاس 15 تا 17 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگا۔
اعلیٰ سطحی حکام کی آئندہ اہم میٹنگ 15 سے 17 دسمبر 2025 تک منعقد کی جائے گی۔
یہ اجلاس ملکی، علاقائی اور عالمی سطح پر کیے گئے جائزہ اقدامات پر بنیاد رکھے گا، جس کا مقصد رفتار برقرار رکھنا اور گلوبل ریفیوجی فورم (GRF) میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔
اجلاس میں گلوبل کمپیکٹ آن ریفیوجیز (GCR) کے اہداف کے حصول کی سمت ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا، جبکہ 2027 میں ہونے والے آئندہ گلوبل ریفیوجی فورم کی تیاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی خاکہ پیش کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا مقصد رکن ممالک، شراکت داروں اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاونت کے لیے عملی اقدامات کو تیز کرنا ہے۔
