لبوبو بہت جلد بڑی اسکرن پرآنےکےلئے تیار

چین کی کمپنی پاپ مارٹ کی تیار کردہ لیبوبو گُڈیاں اس سال ایک عالمی رجحان بن گئی

Editor News

ویب ڈیسک : دنیا بھر میں بے حد مقبول ہونے والی Labubu گُڑیا کا جلد ہی فلمی پردوں پر نظرآنے کاامکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سونی پکچرز نے اس ہفتے ان دانتوں والی دلچسپ ’مونسٹر‘ گُڈیوں پر مبنی فلم بنانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ فلم کا منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ طے نہیں کیا گیا کہ یہ لائیو ایکشن ہوگی یا اینی میٹیڈ۔

چین کی کمپنی پاپ مارٹ کی تیار کردہ لیبوبو گُڈیاں اس سال ایک عالمی رجحان بن گئیں۔ انہیں ریانا اور بلیک پنک کی رکن لِسا جیسے بڑے فنکاروں نے بھی اٹھا رکھا، جس کے بعد ان کی مانگ مزید بڑھ گئی۔ خریدار ان گُڈیوں کو حاصل کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں، جو عموماً “بلائنڈ باکسز” میں فروخت کی جاتی ہیں جنہیں کھولنے تک گُڈی کا اصل ماڈل راز ہی رہتا ہے۔

واضح رہے سونی اس سے قبل جومانجی فلمیں اور نیٹ فلکس کی مقبول اینی میٹڈ فلم KPop Demon Hunters بھی بنا چکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *