رپورٹ: عاطف خان
23 اکتوبر2025 ,لاس اینجلس : ایپل نے اپنی نئی اوریجنل فلم “ایف 1” کی خصوصی اسکریننگ “اکیڈمی میوزیم آف موشن پکچرز” میں منعقد کی، جس میں فلم کی ٹیم اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
یہ فلم ایک ریٹائرڈ فارمولا ون ڈرائیور، “سونی ہیز”، کی کہانی بیان کرتی ہے جو تیس سال بعد ریسنگ میں واپسی کرتا ہے تاکہ اپنے دوست کی مشکلات کا شکار ٹیم کی مدد کر سکے۔ اس مرکزی کردار میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار “بریڈ پِٹ” جلوہ گر ہیں۔
تقریب میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلم کے بعد ہونے والے *لائیو سوال و جواب (Q&A)سیشن کا حصہ بنے، جس میں بریڈ پِٹ کے ساتھ ساتھ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن اور فلم کے شریک پروڈیوسر “لیوس ہیملٹن”، ڈائریکٹر “جوزف کوزنسکی”، پروڈیوسر “جیری بروک ہائمر”، اور اداکار “ڈیمسن اِڈرس” اور “سارہ نائلز”بھی شامل تھے۔
سیشن کی میزبانی “روشیل روز”(SAG-AFTRA نیشنل ڈائریکٹر آف پرفارمرز پروگرامز) نے کی۔
تقریب میں فلم کی فنی اور تکنیکی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا، جن میں “ویژوئل ایفیکٹس، ساؤنڈ، ایڈیٹنگ، اور اداکاری “جیسے شعبے نمایاں رہے۔ شرکاء نے ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہا اور اس ٹیم ورک کی تعریف کی جو فلم کے پردے پر بخوبی نظر آتا ہے۔
