فرانسیسی حکومت کی 15سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز

ہ بچے آن لائن پلیٹ فارمز پر ایسی چیزیں دیکھنے کے خطرے سے دوچار ہیں ج

Editor News

پیرس(ویب ڈیسک):فرانسیسی حکومت نے بچوں کو اسکرین کے ضرورت سے زیادہ استعمال اور سوشل میڈیا کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نئے قانونی مسودے کے مطابق، فرانس ستمبر 2025 تک 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز دے رہا ہے۔

اس قانون کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ صدر میکرون نے حال ہی میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو جنوری سے ہی اس تجویز پر بحث شروع کر دینی چاہیے تاکہ اسے جلد از جلد نافذ کیا جا سکے۔

فرانسیسی حکومت نےپابندی کی وجوہات بتاتے ہوئےکہاہے کہ بچے آن لائن پلیٹ فارمز پر ایسی چیزیں دیکھنے کے خطرے سے دوچار ہیں جو ان کی عمر کے لیے مناسب نہیں ہیں۔ڈیجیٹل اسکرینوں کے بے جا استعمال سے بچوں میں آن لائن ہراسانی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
جبکہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے بچوں کی نیند کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

فرانس کی یہ پیشکش آسٹریلیا کے اس حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی لگائی ہے۔ آسٹریلیا ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، اور اب فرانس بھی اسی نقشِ قدم پر چلنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *