ٹیسلا کے شیئرز میں کمی؛ ایلون مسک کا ایک کھرب ڈالر کا معاوضہ پلان متنازع

اس معاہدے کے تحت مسک کو423 ملین اضافی حصص ملیں گے، جس سے کمپنی میں ان کا حصہ تقریباً 25 فیصد تک بڑھ جائے گا

Editor News

عاطف خان|9نومبر

نیویارک: جمعے کی دوپہر تک ٹیسلا کے شیئرز 3.6 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 429.70 ڈالرپر آ گئے، جس سے کمپنی کے اسٹاک میں دو روزہ گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ اس سے قبل جمعرات کو حصص میں 3.5 فیصد کمی واقع ہوئی تھی، جو شیئر ہولڈرز کے اہم ووٹ سے قبل پیش آئی۔

جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں ٹیسلا کے 75 فیصد سے زائد شیئر ہولڈرز نے کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے لیے نئے ادائیگی کے منصوبے (compensation package) کی منظوری دے دی، حالانکہ آٹومیکر کے چند بڑے سرمایہ کاروں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

اس معاہدے کے تحت مسک کو423 ملین اضافی حصص ملیں گے، جس سے کمپنی میں ان کا حصہ تقریباً 25 فیصد تک بڑھ جائے گا لیکن یہ ادائیگی صرف اسی صورت میں ہوگی جب ٹیسلا آئندہ دس برسوں میں کئی بڑے اہداف حا صل کرے۔ان اہداف میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو کا 8.5 ٹریلین ڈالر تک بڑھنا اور مزید 1 کروڑ 20 لاکھ گاڑیوں کی فروخت شامل ہے۔

ہارگریوز لینس ڈاؤن کے سینئر ایکویٹی تجزیہ کار میٹ بریٹز مین نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں اس ڈیل کوغیر معمولی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے مقرر کردہ اہداف ایورسٹ کی چوٹی جتنے بلند” ہیں۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ “مسک کو اس وقت تک کچھ نہیں ملے گا جب تک وہ غیر معمولی کامیابی حاصل نہیں کر لیتے اور ناقابلِ یقین کارنامہ انجام نہیں دیتے۔”
اے جے بیل کے انویسٹمنٹ ڈائریکٹر رس مولڈنے لکھا کہ ٹیسلا کے بلند اہداف کو دیکھتے ہوئے ووٹنگ کے نتائج منطقی” ہیں، جبکہ ویڈ بش سیکیورٹیزکے تجزیہ کار ڈین آئیوزنے کہا کہ زیادہ تر شیئر ہولڈرز کے لیے اس ڈیل کی منظوری میں کھونے کے لیے بہت کم” تھا — اور اس فیصلے نے مسک کو ایک جنگی دور کے سی ای او” کے طور پر مضبوط کر دیا ہے۔

دوسری جانب کچھ شیئر ہولڈرز نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔
نیو یارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈ، جو شہر کے پنشن فنڈ میں موجود ٹیسلا کے حصص کی نگرانی کرتے ہیں، نے الزام لگایا کہ ٹیسلا کے قریبی تعلقات رکھنے والے بورڈ” نے مسک کو وہ تاوان ادا کر دیا جو وہ چاہتے تھے اور اب شیئر ہولڈرز ایک ناقابلِ دفاع معاوضہ پیکیج ” کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *