رپورٹ:
فیفا نے پسکاس ایوارڈ 2025کےکئے لامین یامل کو گزشتہ سیزن کے بہترین مردانہ گول کے لیےنامزدگی دی ہے، جبکہ برازیل کی عظیم فٹبالر مارتا کو خواتین کے ایوارڈ فیفا مارتا ایوارڈ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ایک ایسا اعزاز جو انہی کے نام سے منسوب ہے۔بارسلونا کے کم عمر اسٹار یامل نے یہ شاندار گول مئی میں ایسپانیول کے خلاف کیا تھا، جب انہوں نے دائیں کنارے سے دفاع کو کاٹتے ہوئے اندر کی جانب دوڑ لگائی اور بائیں پاؤں سے خوبصورت کرلنگ شاٹ داغاجبکہ مارتا کا نامزد گول گزشتہ سال نومبر میں این ڈبلیو ایس ایل کے پلے آف میچ میں اورلینڈو پرائیڈ اور کینساس سٹی کرنٹ کے درمیان مقابلے میں آیا۔ انہوں نے وسطِ میدان میں گیند حاصل کی، تیزی سے دوڑتے ہوئے دو ڈیفینڈرز کو ڈاج کیا، گول کیپر کو بھی چکمہ دیا اور خالی جال میں گیند ڈال دی۔
رائس کو گزشتہ سیزن کے چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں ریئل میڈرڈ کے خلاف ان کے شاندار فری کک گول پر نامزد کیا گیا ہے، جس نے آرسنل کی 0-3 کی پہلی لیگ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔یامل کو ایسپانیول کے خلاف ان کے کرلنگ شاٹ پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال 2024 کا پُسکاس ایوارڈ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلتے ہوئے الیخاندرو گارناچو نے ایورٹن کے خلاف اپنے شاندار اوور ہیڈ کک پر جیتا تھا۔ ماضی کے دیگر نمایاں پریمیئر لیگ فاتحین میں محمد صلاح، سون ہینگ-من اور اولیویئر جیرُو شامل ہیں۔
ووٹنگ کی آخری تاریخ 3 دسمبر مقرر ہے۔
