پاکستان نے بنگلہ دیش کوشکست دےکر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارزکاٹائٹل جیت لیا

شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں یاسر خان اور محمد فائق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Editor News

ویب ڈیسک : دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے ٹیم کو شکست دے کرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں پاکستانی بیٹرز مشکلات سے دوچار ہوئے۔

شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں یاسر خان اور محمد فائق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

معاذ صداقت نے 23 رنز، عرفات منہاس نے 25 رنز بنائے جبکہ کپتان عرفان خان نیازی صرف 9 رنز بنا سکے۔

سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 38 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنانے میں مدد دی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ریپن مینڈول نے 3 اور رکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

126 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ بھی لڑکھڑا گئی اور 44 رنز پر 4 وکٹیں گر گئیں۔

حبیب الرحمان سوہان (26)، ایس ایم مہروب (19) اور رکیب الحسن (24) نے کچھ مزاحمت کی، جس کے بعد میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی۔

لیکن، بنگلہ دیش کی آخری وکٹ (عبدالغفار ثقلین 16 اور ریپن منڈول 11) نے اسکور کو برابر کر دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔

آخری اوور میں احمد دانیال نے عمدہ بولنگ کی لیکن ثقلین نے میچ کو سپر اوور تک پہنچا دیا۔

بنگلہ دیش اے نے سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد دانیال کی بہترین بولنگ کے سامنے صرف 6 رنز بنائے اور ان کی دونوں وکٹیں گر گئیں۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود اور معاذ صداقت نے بیٹنگ کی اور بغیر کسی نقصان کے صرف پانچویں گیند پر 8 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *