رپورٹ| سیّد حاجب حسن
نیویارک: سابق یو ایف سی چیمپئن خبیب نرماگومیدوف کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کی رائے اُن کے لیے اہم نہیں جیک ڈیلا میڈالینا ایک باصلاحیت فائٹر ہے اور وہ احترام کا حق دار ہے۔ایک انٹرویو میں خبیب نے بتایا کہ اسلام ماکاچیف اور اُن کی ٹیم نے اس فائٹ کے لیے غیر معمولی محنت کی ہے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جیک ایک سخت حریف ثابت ہو سکتا ہے۔
خبیب کاکہنا ہے کہ“اسلام پچھلے پانچ سال سے اپنی بہترین فارم میں ہے۔وہ طویل عرصے تک لائٹ ویٹ چیمپئن رہا ہے۔لوگ اُسے اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن جے ڈی ایم (جیک ڈیلا میڈالینا) ابھی نیا آیا ہے۔اُس نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی فائٹ جیتی ہے اور لوگوں نے ابھی تک اُسے زیادہ نہیں دیکھا۔مگر جس طرح اُس نے اپنی مہارت دکھائی ہے، وہ واقعی ایک مشکل حریف ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے گیارہ ہفتوں تک سخت تربیت کی۔کل ہی ہمارا آخری سپارنگ سیشن ہوا۔اسلام مکمل طور پر تیار ہے، اور ہم ایک سخت فائٹ کی توقع کر رہے ہیں۔ہم جیک کو کریڈٹ دیتے ہیں کیونکہ وہ واقعی ایک ٹف فائٹر ہے۔”

اسلام ماکاچیف (27-1 MMA, 16-1 UFC) ہفتے کے روز یو ایف سی 322 میں ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے لیے جیک ڈیلا میڈالینا (18-2 MMA, 8-0 UFC) کے خلاف میدان میں اتریں گے۔یہ فائٹ میڈیسن اسکوائر گارڈن، نیو یارک میں ہوگی، جہاں ماکاچیف کا مقصد دو مختلف وزن کے چیمپئن بننا ہے۔
ماکاچیف نے اس فائٹ کے لیے اپنی فزیکل پاور میں اضافہ کیا ہے۔خبیب کے مطابق، ماکاچیف کا وزن کبھی 200 پاؤنڈ سے زیادہ نہیں ہوا،لیکن انہوں نے رواں سال جنوری میں رینیٹو موکانو کے خلاف کامیابی کے بعد ہی اپنے وزن میں اضافہ شروع کیا
