عاطف خان : نیویارک | 11نومبر
نیو یارک کے نومنتخب میئر زوہران ممدانی نے ڈین فیولیہان (Dean Fuleihan) کو اپنا پہلا نائب میئر (First Deputy Mayor) اور ایل بِسگارڈچرچ (Elle Bisgaard-Church)کو اپنی چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیولیہان سابق میئر بل ڈی بلازیو کی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 2018 سے 2021 تک نائب میئر رہے،
نیویارک ٹائمزکے مطابق فیولیہان پچھلے کچھ مہینوں سے ممدانی کو پسِ پردہ مشورے دیتے رہے ہیں۔ نائب میئر کی حیثیت سے وہ پالیسی، شہری انتظام اور مالیاتی محکموں کی نگرانی کریں گے۔
دوسری جانب ایل بِسگارڈ-چرچ جنہوں نے ممدانی کی پرائمری انتخابی مہم کی قیادت کی تھی اب ان کی چیف آف اسٹاف ہوں گی۔ وہ اس سے قبل ممدانی کی اسٹیٹ اسمبلی میں بھی اسی عہدے پر کام کر چکی ہیں۔
یہ تقرریاں ممدانی کی آنے والی انتظامیہ کی پہلی جھلک سمجھی جا رہی ہیں، جو جنوری 2026میں باقاعدہ کام شروع کرے گی۔
