لیوانڈوسکی کی ہیٹ ٹرک سے بارسلونا کی شاندار فتح

لالیگا پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ کی برتری صرف تین پوائنٹس رہ گئی۔

Editor News

ویگو (اسپین): تجربہ کار پولش اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی کی شاندار ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو اتوار کے روز سیلٹا ویگو کے خلاف 2-4 سے کامیابی دلائی، جس کے بعد لالیگا پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ کی برتری صرف تین پوائنٹس رہ گئی۔

ہنسی فلیک کی قیادت میں کھیلنے والی بارسلونا ٹیم نے اس کامیابی سے پہلے ریال میڈرڈ کے رایو وایکانو کے خلاف 0-0 سے برابری کے نتیجے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

نو عمر اسٹار لامین یامل نے بھی بارسا کی جانب سے ایک گول کیا، جبکہ مارکس راشفورڈ نے دو شاندار اسسٹس فراہم کیے۔

میچ کے اختتام پر فرینکی ڈی یونگ کو دو پیلے کارڈز کے باعث میدان سے باہر بھیج دیا گیا، تاہم اس وقت تک بارسلونا اپنی فتح یقینی بنا چکا تھا۔

زخمی ہونے کے باعث سیزن کے آغاز میں مشکلات کا شکار رہنے والے لیوانڈوسکی کے لیے یہ ہیٹ ٹرک اعتماد بحال کرنے کا ذریعہ بنی۔

لیک نے کہا:”چوٹ کے بعد میں نے ایک نیا لیوانڈوسکی دیکھا ہےجو مثبت، پُرعزم ہے ۔ آج کے تین گول اس کے اعتماد کے لیے زبردست ہیں۔لیوانڈوسکی نے میچ کو “اس سیزن کے سب سے دلچسپ مقابلوں میں سے ایک” قرار دیا اور کہا:”ویگو ہمیشہ ہمارے لیے مشکل حریف رہا ہے، لیکن اب ہمارے اور ریال میڈرڈ کے درمیان فاصلہ کم ہو گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *