پاکستانی کھلاڑی راشدنسیم150 گنیزورلڈ ریکارڈز مکمل کرنےوالےپہلےپاکستانی بن گئے

انہوں نے ایک ہاتھ سے بال فضا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنے کا عمل ایک منٹ میں 36 بار دہرایا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا ہدف 18 تھا۔

Editor News

کراچی(ویب ڈیسک): پاکستان کے نامور مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے دنیا بھر میں اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے 150 گنیز ورلڈ ریکارڈز مکمل کر لیے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے سرکاری ڈیٹا اور ویب سائٹ کے مطابق، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

راشد نسیم نے حالیہ دنوں میں کئی حیرت انگیز ریکارڈز اپنے نام کیے انہوں نے ایک منٹ میں 1 کلو گرام وزن ہاتھ میں تھام کر 340 فل ایکسٹینشن پنچز مارنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے جوش لیا کے پاس تھا جنہوں نے 333 پنچز مارے تھے۔

راشد نے ایک منٹ میں 80 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اس طرح انجام دیا کہ فضا میں انڈا اچھالا، اخروٹ توڑا اور پھر انڈے کو ٹوٹنے سے پہلے واپس کیچ کر لیا۔ انہوں نے جرمن ماسٹر کا 72 اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے ایک ہاتھ سے بال فضا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنے کا عمل ایک منٹ میں 36 بار دہرایا، جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کا ہدف 18 تھا۔

ان حالیہ کامیابیوں کی تصدیق کے بعد راشد نسیم اب دنیا کے ان چند گنتی کے افراد میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ریکارڈز کی اتنی بڑی تعداد مکمل کی ہے۔ ان کا یہ سفر نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *