ایڈیسن، نیو جرسی: ایڈیسن مسلمز اور عید کمیٹی آف نیو جرسی کے اشتراک سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر “رمضان کریسنٹ مون لائٹنگ” کی خوبصورت اور روحانی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ تقریب جمعہ 6 فروری شام 6:30 بجے منی بی ویئل کمیونٹی سینٹر، ایڈیسن، نیو جرسی میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کا خیرمقدم کرنا اور کمیونٹی کو ایک روحانی و خوشگوار ماحول میں اکٹھا کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق تقریب میں کریسنٹ مون لائٹنگ کی رسم ادا کی جائے گی، جس کے بعد شرکاء کے لیے ڈنر کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ پروگرام میں ثقافتی رنگ بھرنے کے لیے دبکہ ڈانس دلونا ایونٹس کی جانب سے پیش کیا جائے گا، جبکہ ریفریشمنٹس زمین (Zameen) کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
تقریب کی میزبانی میں مختلف مقامی کاروباری ادارے اور کمیونٹی تنظیمیں شامل ہیں، جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں تعاون فراہم کیا ہے۔
منتظمین نے ایڈیسن اور گرد و نواح کے تمام افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ اس بابرکت موقع پر شرکت کر کے رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک ہوں۔
