بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعے کےقریب دھماکے

پڑوسی ریاست اتر پردیش اور بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے

Editor News

ویب ڈیسک: 10نومبر

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعے کے قریب کار میں دھماکے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق پیر کے روز ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پڑوسی ریاست اتر پردیش اور بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھماکا لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز میں دہلی کے پرانے علاقے کی مصروف سڑک پر کئی گاڑیوں کے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہجوم کو پیچھے دھکیل دیا۔

نئی دہلی کے ڈپٹی فائر چیف کے مطابق دھماکے سے چھ گاڑیاں اور تین آٹو رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

نئی دہلی کے پولیس کمشنر ستیش گولچا نے بتایا کہ دھماکا شام سات بجے (13:30 جی ایم ٹی) سے کچھ دیر قبل ہوا۔

انہوں نے کہا، ’’ایک سست رفتار گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی ہوئی تھی، اچانک اس میں دھماکہ ہوا جس سے قریب کھڑی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *