نوبل انعام جیتنےوالےمعروف امریکی سائنسدان جیمس واٹسن 97 برس کی عمرچل بسے

جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام حاصل کیا تھا

Editor News

ویب ڈیسک|9 نومبر

ڈی این اے کی ساخت پر groundbreaking تحقیق کرنے والے معروف امریکی سائنسدان اور نوبل انعام یافتہ جیمس واٹسن 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کولڈ سپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

جیمس واٹسن نے 1962ء میں نوبل انعام حاصل کیا تھا، انہیں1953ءمیں فرانسس کرک اور مورس ولکنز کے ہمراہ ڈی این اے کے ڈبل ہیلکس اسٹرکچرکی دریافت پر یہ اعزاز دیا گیا۔

ان کی یہ تحقیق نیچرجریدے میں شائع ہوئی، جسے مالیکیولر بائیولوجیمیں ایک تاریخی پیشرفت سمجھا جاتا ہے۔

اپنے آخری انٹرویو میں واٹسن نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد سچائی کی تلاش اور علم کے ذریعے انسانیت کی خدمت تھا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *