ٹک ٹاک کی امریکی سروسز میں تعطل

ٹک ٹاک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صارفین کا ڈیٹا اور انگیجمنٹ مکمل طور پر محفوظ ہے

Editor News

نیویارک: امریکہ میں ٹک ٹاک کی نئی انتظامیہ (USDS Joint Venture) نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں ایپلی کیشن کو درپیش تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، تاہم صارفین کو اب بھی مکمل بحالی کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق، سروسز میں تعطل کی بنیادی وجہ ایک ڈیٹا سینٹر میں بجلی کا بریک ڈاؤن (Power Outage) ہے، جس نے ٹک ٹاک سمیت کئی دیگر ایپس کو بھی متاثر کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جاری حالیہ شدید برفانی طوفان، جس نے 22 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا، اس خرابی کی ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے سے صارفین کو درج ذیل شکایات کا سامنا ہے:
نئی ویڈیوز پوسٹ کرنے میں دشواری۔
سرچ رزلٹس، کمنٹس کا لوڈ نہ ہونا اور ‘For You’ فیڈ میں غیر معمولی رویہ۔
ویڈیوز پر ‘زیرو ویوز’ (Zero Views) یا لائکس کا غائب ہونا۔
تخلیق کاروں (Creators) کی آمدنی کا ڈیٹا نظر نہ آنا۔

ٹک ٹاک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صارفین کا ڈیٹا اور انگیجمنٹ مکمل طور پر محفوظ ہے، یہ صرف سرور کے سست ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آ رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تکنیکی خرابی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ٹک ٹاک نے پابندی سے بچنے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر ایک الگ امریکی ادارہ قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

امریکہ میں آئس (ICE) ایجنٹوں کے ہاتھوں ایک شہری، ایلکس پریٹی کی ہلاکت کے بعد شہری بے چینی اور احتجاج کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین کمپنی کے “ڈیٹا سینٹر میں خرابی” والے بیان پر شک کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے سنسر شپ یا انتظامی تبدیلیوں سے جوڑ رہے ہیں۔

کمپنی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں “نمایاں پیش رفت” ہوئی ہے لیکن سسٹم مکمل طور پر بحال ہونے تک صارفین کو صبر سے کام لینا ہوگا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *