کترینہ کیف اور وکی کوشل کےگھربیٹےکی پیدائش

بالی وڈ ستاروں، دوستوں اور مداحوں نے دونوں کو دل سے مبارکباد دی

Editor News

ویب ڈیسک |7نومبر
بالی وڈ کی مقبول جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار وکی کوشل نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی

وکی کوشل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ“ہمارے گھر خوشیوں کا نیا چراغ روشن ہوا ہے، بے پناہ محبت اور شکر گزاری کے ساتھ ہم اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ ننھے شہزادے کی پیدائش 7 نومبر 2025کو ہوئی۔

پوسٹ سامنے آتے ہی بالی وڈ ستاروں، دوستوں اور مداحوں نے دونوں کو دل سے مبارکباد دی اور نومولود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کترینہ اور وکی نے9 دسمبر 2021کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *