عاطف خان | 3 نومبر
لانگ آئی لینڈ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان نے لانگ آئی لینڈ میں اپنی شاندار موجودگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس یادگار تقریب کا انعقاد احسن صدیق اور مہک سلیم نے کیا، جبکہ نیشنل پروموٹر عارف خان نے اس پروگرام کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تقریب میں سینکڑوں مداحوں نے شرکت کی جو دانش تیمور اور عائزہ خان کی اسکرین پر اور ذاتی زندگی میں خوبصورت کیمسٹری کے دل دادہ نظر آئے۔ شائقین نے جوڑے کے مشہور ڈراموں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے ہم آہنگ انداز کو بے حد سراہا۔

تقریب کا ماحول محبت، مسکراہٹوں اور خوشیوں سے بھرپور رہا۔ اس موقع پر قوالی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا جس نے محفل کے رنگ دوبالا کر دیا۔
یہ شام نہ صرف فنونِ لطیفہ کے شائقین کے لیے یادگار رہی بلکہ لانگ آئی لینڈ کی ثقافتی سرگرمیوں میں بھی ایک اہم اضافہ ثابت ہوئی۔
