لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک میں امریکہ کا 250 واں یومِ آزادی: شاندارتقریبات کاآغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: امریکہ اپنی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر تاریخ کا سب سے بڑا جشن منا رہا ہے۔ نیویارک شہر اس تاریخی موقع پر مرکزی حیثیت رکھتا ہے جہاں کئی منفرد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار ٹائمز اسکوائر پر ‘بال ڈراپ’ کا منظر یومِ آزادی پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ امریکہ کے مختلف ٹائم زونز کے مطابق مجموعی طور پر آٹھ بار بال ڈراپ کیا جائے گا، جس کا آغاز جمعرات کی صبح 10 بجے ہوا اور یہ سلسلہ مختلف ٹائم زونز کے مطابق جاری ہے۔

دریائے ہڈسن پر تاریخی بحری جہازوں کی پریڈ جاری ہے، جہاں عوام کو ان تاریخی جہازوں کے قریب سے مشاہدے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

شہر کا سب سے بڑا مرکز ‘میسی فائر ورکس’ ہے، جو آج (جمعہ) رات 8 بجے شروع ہوگا۔ اس شاندار آتش بازی کا نظارہ دریائے ہڈسن اور ایسٹ ریور کے کنارے سے کیا جا سکے گا۔

ہفتے کے روز کونی آئی لینڈ میں مشہور ‘نیتھنز ہاٹ ڈوگ ایٹنگ کنٹسٹ’ کا انعقاد ہوگا، جس کا آغاز صبح 10:45 بجے (مقامی وقت) پر ہوگا۔

شہر میں رش اور سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جشن کے مقامات پر جانے سے قبل راستوں اور سکیورٹی پروٹوکولز کو ذہن میں رکھیں۔