لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

قونصل جنرل کی ڈاکٹرہارون خورشیدپاشاکی کتاب کی رونمائی میں شرکت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک : نیویارک میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل، جناب عامر احمد عطوزئی نے ویلی اسٹریم، نیویارک میں منعقدہ معروف مصنف ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا کی کتاب “Journey of Self-Discovery” (سفرِ خود شناسی) کی رونمائی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب “کاروانِ فکر و فن شمالی امریکہ” کے زیرِ اہتمام بلخ کباب افغان چائے خانہ میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں نیویارک کے ممتاز ادیبوں، شاعروں اور ادبی برادری کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر پاشا کی نئی علمی کاوش کو سراہا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد عطوزئی نے “کاروانِ فکر و فن شمالی امریکہ” کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی امریکہ میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اس تنظیم کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔ قونصل جنرل نے ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا کی ادبی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے ان کی نئی کتاب کو اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ قرار دیا۔

تقریب کا اختتام نیویارک کے نامور شعراء کے ایک شاندار مشاعرے پر ہوا، جس میں شرکاء نے شاعری کے خوبصورت کلام سے محظوظ ہو کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔