نیویارک : نیویارک سٹی میں رہائش کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ بروکلین کے مقبول ترین علاقے میں سستے اور جدید رہائشی اپارٹمنٹس کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں ماہانہ کرایہ محض 777 امریکی ڈالرز سے شروع ہو رہا ہے۔
ہاؤسنگ کنیکٹ (Housing Connect) ویب سائٹ کے مطابق، “کولمبیا کامنز I” (Columbia Commons I) نامی یہ نیا ہاؤسنگ پروجیکٹ بروکلین کے مشہور علاقے ‘ریڈ ہک’ (Red Hook) میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ ‘ٹائم آؤٹ’ میگزین کی جانب سے ریڈ ہک کو دنیا کے بہترین اور پرکشش ترین علاقوں میں شمار کیا گیا ہے۔
اس نئے رہائشی منصوبے میں درجنوں اپارٹمنٹس کرائے کے لیے دستیاب ہوں گے جن میں جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بشمول:
اوپن آؤٹ ڈور ٹیرس (Outdoor Terrace)
لفٹ (Elevator) کی سہولت
ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ (High-speed Internet)
پروجیکٹ کے تحت اسٹوڈیو اپارٹمنٹس کا کرایہ 777 ڈالرز جبکہ ون بیڈ روم (One-Bedroom) اپارٹمنٹس کا ماہانہ کرایہ 980 ڈالرز سے شروع ہوگا۔
یہ رہائشی موقع ان نیویارکرز کے لیے ہے جن کی سالانہ آمدنی 30,446 ڈالرز سے 183,200 ڈالرز کے درمیان ہے۔ حکام کی جانب سے آمدنی کے اس معیار پر پورا اترنے والے تمام شہریوں کو فوری طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
مزیدتفصیلات کیلئے دیئے لنک پرکلک کریں:





