ڈلاس کاؤبویز کے کھلاڑی مارشون نی لینڈ مردہ حالت میں پائے گئے

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ نی لینڈ کی لاش کہاں ملی، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Editor News

ویب ڈیسک | 7نومبر

ڈلاس: امریکی فٹبال ٹیم ڈلاس کاؤبویز کے 24 سالہ کھلاڑی مارشون نی لینڈ (Marshawn Kneeland) مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر خودکشی کی ہے

فرسکو پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات نی لینڈ نے ٹیکساس ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے اہلکاروں کی جانب سے رکنے کے اشارے کو نظرانداز کیا اور گاڑی کےساتھ فرار ہوگئے۔ تعاقب کے دوران وہ ایک حادثے کا شکار ہوئے اور جائے حادثہ سےگاڑی چھوڑ کر پیدل فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد اطلاع ملی کہ نی لینڈ خودکشی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جمعرات کی صبح، حادثے کے تقریباً تین گھنٹے بعد، وہ خود کو گولی مارنے کے نتیجے میں مردہ پائے گئے۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ نی لینڈ کی لاش کہاں ملی، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *