بروکلین کے مائیمونڈیز ہسپتال کا نیویارک سٹی ہیلتھ سسٹم میں انضمام

مائیمونڈیز ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد 'میڈیکیڈ' (کم آمدنی والوں کے لیے سرکاری انشورنس) پر انحصار کرتی ہے،

Editor News

بروکلین(ویب ڈیسک): شدید مالی بحران کے شکار بروکلین کے مشہور نجی ہسپتال، مائیمونڈیز (Maimonides) کو سرکاری ہیلتھ سسٹم این وائی سی ہیلتھ + ہاسپٹلز (NYC Health + Hospitals) میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہسپتال کو دیوالیہ ہونے سے بچانا اور علاج کی سہولیات کو برقرار رکھنا ہے۔

مائیمونڈیز ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد ‘میڈیکیڈ’ (کم آمدنی والوں کے لیے سرکاری انشورنس) پر انحصار کرتی ہے، جس کی کم ادائیگیوں کی وجہ سے ہسپتال مسلسل خسارے میں تھا۔

اگرچہ ریاست نیویارک نے ماضی میں کروڑوں ڈالر کی امداد دی، مگر وہ ناکافی ثابت ہوئی۔ اب سرکاری سسٹم کا حصہ بننے سے ہسپتال کو میڈیکیڈ کے تحت بہتر فنڈز (ری ایمبرسمنٹ) مل سکیں گے۔

گزشتہ 10 سالوں سے کسی نجی شراکت دار کی تلاش کے باوجود کوئی دوسرا ہسپتال اسے خریدنے کو تیار نہیں تھا، جس کے بعد یہ انضمام ہی واحد راستہ بچا تھا۔

مائیمونڈیز کے بروکلین میں 3 بڑے کیمپس، 80 سے زائد کلینکس اور تقریباً 7,000 ملازمین ہیں، جو اب سٹی ہیلتھ سسٹم کا حصہ بنیں گے۔

این وائی سی ہیلتھ کے سربراہ ڈاکٹر مچل کیٹز کے مطابق، اس انضمام سے ہسپتال کی منفرد شناخت اور ثقافت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

میئر ایرک ایڈمز نے اسے معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ایک “مشترکہ وژن” قرار دیا ہے اور توقع ہے کہ یہ عمل اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔

جہاں انتظامیہ اسے خوش آئند قرار دے رہی ہے، وہاں سٹی کونسل ممبر سمچا فیلڈر نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ گورنر کیتھی ہوکل کی ایک بڑی سیاسی غلطی ہے جس کے اثرات انتخابات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *