لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک): ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین کو باضابطہ طور پر نیویارک کے گورنر کے عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار منتخب کر لیا گیا ہے۔
نومبر میں ہونے والے انتخابات میں بلیک مین کا مقابلہ موجودہ ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوچل اور ان کی نائب ایڈرین ایڈمز سے ہوگا۔ بلیک مین نے گورنر ہوچل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی کے زیرِ اثر “سودے باز” (Sell-out) قرار دیا۔ انہوں نے امیگریشن کے مسئلے پر بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ہوچل پر تارکینِ وطن کی امداد پر ضرورت سے زیادہ اخراجات کا الزام لگایا۔
میڈیسن کاؤنٹی کے شیرف ٹوڈ ہوڈ بلیک مین کے ساتھ بطور رننگ میٹ میدان میں اتریں گے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بلیک مین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے، جس پر بلیک مین نے کہا کہ وہ ہمیشہ صدر ٹرمپ کا ساتھ دیں گے۔
ریپبلکن پارٹی نے ریاست کے دیگر اہم عہدوں کے لیے بھی امیدواروں کا انتخاب کر لیا ہے
کمیٹی ممبران کا کہنا ہے کہ اس بار ان کی توجہ آزاد ووٹرز پر مرکوز ہے، جو نیویارک میں تیزی سے ابھرتا ہوا انتخابی بلاک ہے۔ اگرچہ نیویارک میں ڈیموکریٹس کی تعداد ریپبلکنز سے دو گنا زیادہ ہے، لیکن آزاد ووٹرز کا رجحان انتخابی نتائج کو بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
