رپورٹ: عاطف خان
نیویارک (28اکتوبر2025): نیویارک میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول جوڑی ’دانش تیمور اور عائزہ خان ‘ سے مداحوں کے لیے ملاقات کا یادگار موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ خصوصی تقریب **عارف خان ‘کی “دی میوزک ورلڈ”کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
ایونٹ ’یکم نومبر، بروز ہفتہ‘ کو ’مارکیو آن براڈوے، ہکس ویل، نیویارک‘ میں ہوگا۔
پروگرام کے مطابق، مہمانِ خصوصی کی آمد رات 8 بجے ہوگی، ڈنر رات 9 بجےاور قوالی نائٹ 9:30 بجے منعقد کی جائے گی۔
قوالی نائٹ میں معروف قوال ’علی زمان زکی تاجی‘ اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
ایونٹ کی ٹکٹیں Sulekhaپر دستیاب ہیں، جن کی قیمت تصویروں کے ساتھ 300 اور 200 ڈالر جبکہ ریگولر ٹکٹ 100 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے عارف خان، احسن صدیق، مہک سلیم اور سلمیٰ سلیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک تفریحی اور یادگار شام ثابت ہوگی، جہاں مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں سے قریب سے ملاقات کر سکیں گے۔
